دھاندلی کے نتیجے میں قائم ہونے والی مسلم لیگ نواز کی حکومت ہر محاز پر ناکام ہوچکی ہے: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

29 مئی, 2014 09:12

MWM-chief-allama-raja-nasirمجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ دھاندلی کے نتیجے میں قائم ہونے والی مسلم لیگ نواز کی حکومت ہر محاز پر ناکام ہوچکی ہے کہیں پر بھی حکومت کی رٹ نظر نہیں آتی، ٹارگٹ کلنگ اور فرقہ وارانہ قتل و غارت کے نتیجے میں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے،توہین اہلبیت کے زمہ داروں کے خلاف کاروائی میں جان بوجھ کر تاخیر ی حربے استعمال کررہے ہیں،وہ عدلیہ جس نے توہین عدالت کے نتیجے میں دو وزراء اعظم کو ہٹادیا توہین اہلبیت پر مکمل خاموش ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز یہاں سنی اتحاد کونسل کر سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت اعلٰی عدلیہ اور پنجاب حکومت عوام کو انصاف کی فراہمی کے بجائے دہشتگردوں کی پشت پناہی کرہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حامی نہیں، جب تک دہشتگردوں کا خاتمہ نہیں کیا جائے گا ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا،ہم عمران خان کے اس موقف کو رد کرتے ہیں کہ طلبان کے خلاف کاروائی سے بلوچستان ہم سے الگ ہو جائیگا۔انھوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ اور فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف یکم جون کو کراچی میں احتجاج کیاجائے گا۔انھوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے بے گناہ لوگوں کو بے جا تنگ کرنے اور جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر ظلم اور بربریت کرنے پر پنجاب حکومت اور رانا ثناؤ اللٰہ کو تنبیہ کیا کہ وہ منفی ہتھکنڈوں سے باز رہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ اعلٰی عدالتوں میں جب تک پی سی او ججز بیٹھے ہیں انصاف کی فراہمی ناممکن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کو انصاف فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ان کی تمام پالیسام عوام اور ریاست کے خلاف ہے حال میں وزیر اعظم کا دورہ بھارت ان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے دورہ کے موقع پرمسئلہ کشمیر کا زکر تک نہیں کیا اور نہ ہی بلوچستان میں انڈیا کی مداخلت پر بات کی۔۔ حمزہ شہباز کو طالبا ن کی جانب سے دھمکیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ یہ میاں برادران اور مسلم لیگ نواز کا کا ڈرامہ ہے وہ خود طالبان کی سرپرستی کرتے ہیں ان کو طالبان کیسے دھمکی دے سکتا ہے۔چوہدری نثار ہر مشکل وقت میں منظر سے غائب ہوجاتے ہیں اس وقت بھی جب طالبان کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوچکے تو چوہدری نثار منظر سے غائب ہوگے انہیں چاہیے کہ وہ منظر پرآکر عوام کو حقیقت سے آگاہ کریں۔انھوں نے بری امام کی قبر مبارک کو مسمار کرنے کی مزموم کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قبر مبارک مسمار کرنے سے باز رہے

10:52 صبح نومبر 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔