روزانہ کی بنیاد پر اپنے شہیدوں کی لاشیں اٹھارہے ہیں،مخصوص گروپ فرقہ وارانہ فسادات کی سازشیں کررہا ہےعلامہ فرقان حیدر عابدی

28 مئی, 2014 09:32

forqanروزانہ کی بنیاد پر اپنے شہیدوں کی لاشیں اٹھارہے ہیں،مخصوص گروپ فرقہ وارانہ فسادات کی سازشیں کررہا ہے

پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے ہمارے ڈاکٹروں، انجنیئروں ، وکلا اور عالموں کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا جا رہا ہے،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جعفریہ الائنس کے مرکزی رہنما علامہ فرقان حیدر عابدی نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی نے عوام کو مفلوج کر دیا ہے، کراچی کے شہری اب اپنی زندگی موت کی طرح گزار رہے ہیں، سندھ حکومت کے امن کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں، کوئی امن قائم نہیں ہوا ہے، ہم اپنے شہیدوں کی روزانہ کی بنیاد پر لاشیں اٹھا رہے ہیں، کسی کو کچھ پتا نہیں ہے کہ وہ گھر پہنچے گا بھی یا نہیں، سیاست دان جلسے اور دوروں میں مصروف ہیں، کیا دورے کرنے سے ملک میں امن آتا ہے، ملک میں بجلی ،گیس موجود نہیں ہے اورحکمران حکومت چلانے کی باتیں کر رہے ہیں ،جو حکمران اپنے عوام کو روٹی کپڑا نہیں دے سکتے وہ ملک کیسے چلائیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں امن قائم ہو، فرقہ واریت کا خاتمہ ہونا چاہیے، اس ملک میں کوئی شیعہ سنی نہیں ،ملت جعفریہ اپنے شہیدوں کو کبھی نہیں بھلا سکتی ،وہ گنج شہیداں ٹرسٹ کی جانب سے گنج شہیداں ہال میں شہداء کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ سنی فسادات نہیں ہیں، ایک مخصوص گروپ کی جانب سے فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی سازشیں کی جارہی ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے اپنے خون کا آخری قطرہ بھی بہا دیں گے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے ہمارے ڈاکٹروں، انجینئروں، وکلا اور عالموں کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا جا رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ شہداءکانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے افراد کی شرکت اس بات کی واضح دلیل ہے کہ تمام فرقے ہمارے ساتھ ہیں اور تمام افراد اتحاد بین المسلمین کے قائل ہیں ۔ کانفرنس کے دوران قرار دادیں منظور کی گئیں کہ خیرپور میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور بھتہ خوری کو روکا جائے ، سید احسان شاہ ، میر منظور تالپور ، مولانا یونس چانڈیو اور دیگر شہداءکے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، خیرپور میں اغوا برائے تاوان، لوٹ کھسوٹ اور دیگر جرائم کا خاتمہ کیا جائے،بے گناہ اہل تشیع کے خلاف درج کیے گئے جھوٹے مقدمات واپس لیے جائیں ، بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے ۔ کانفرنس سے سید مستجاب حیدر عابدی ، گنج شہداءٹرسٹ کے صدر محبوب مصطفیٰ اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور ٹرسٹ کی کارکردگی بیان کی ۔

9:38 صبح نومبر 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔