عوام نے سلفی وہابی طالبان دہشت گردوں کے نظریات کو مسترد کر دیاہے جبکہ فوج نے ان کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملا دیا: راحیل شریف

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیرستان میں جوانوں سے گفتگو میں آرمی چيف نے کہا کہ پاک فوج قبائلی عوام کی سپورٹ جاری رکھے گی، دہشتگردوں کے عزائم ناکام ہورہے ہیں اور اب وہ تنہا ہوچکے ہیں۔
آرمی چيف نے جنوبی وزیرستان میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لیا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں سے عوام کے بنیادی مسائل حل ہونے میں مدد ملے گی۔ جبکہ
وزیراعظم اور آرمی چیف نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینے کی حکمت عملی جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔








