پاکستان

آج ہم ان افراد سے تجدید عہد کر رہے ہین کہ جنہوں نے ۱۹۷۲ میں اس تنظیم کی بنیاد رکھی۔مقررین

iso 42امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا ۴۲ واں یوم تاسیس یوم تجدید عہد کے عنوان سے منایا گیا۔ کراچی میں مرکزی تقریب کا انعقاد علامہ رشید ترابی پارک انچولی میں کیا گیا جس میں شہر بھر سے آئی ایس او کے کارکنان اور مومنین و مومنات نے شرکت کی۔ محفل مذاکرہ سے آئی ایس او کراچی کے رکن نظارت سر باقر شمیم نقوی ، علامہ علی افضال رضوی ، سابق ڈویژنل صدر فرخ سجاد، مہدی عابدی، مرکزی صدر اطہرعمران اور ڈویژنل صدر علی رضوی نے خطاب کیا ۔ ایک سوال کے جواب میں مرکزی صدر اطہر عمران کا کہنا تھا کہ آج ہم اس بیالیسویں یوم تاسیس پر ان افراد سے تجدید عہد کر رہے ہین کہ جنہوں نے ۱۹۷۲ میں اس تنظیم کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارا مشن یہ ہے کہ ہم اس ملک وملت کے ہر جوان کو دینی اور دنیاوی تعلیم سے آراستہ کریں۔ سابق ڈویژنل صدر برادر نثار عابدی کا کہنا تھا کہ آئی ایس او وہ واحد تنظیم ہے کہ جس کی اساس کو کوئی طوفان بھی نہیں ہلا سکا ۔پاکستان میں جتنی بھی تنظیمیں بنی ہیں ان سب میں آئی ایس او کے سابقین کا کرادار نمایاں نظر آتاہے۔ ایک سوال کے جواب میں علامہ علی افضال کا کہنا تھا کہ اس تنظیم کوامام زمانہؑ کی سرپرستی حاصل ہے ،ہم نے ان بیالیس سالوں میں اپنے بہتریں فرائض انجام دئیے ہیں ۔ رکن نظارت سر باقر کا کہنا تھا کہ آج ہمیں ان شہداء سے بھی تجدید عہد کرنا ہے کہ جنہوں نے اس تنظیم کو اپنا خون دے کر پروان چڑھایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی ، شہید راجہ اقبال ، شہید تنصیر ، شہید سعید حید رنے جس طرح اپنی جانوں کا نظرانہ دیااس کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ آخر میں بہترین کاکردگی دکھانے والے یونٹس کو انعامات دئیے گئے

متعلقہ مضامین

Back to top button