پاکستان

گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں میرا کوئی کردار نہیں ہوگا، شیخ محمد حسن جعفری

mohsin najfiاسکردو کے معروف اور بزرگ عالم دین، امام جمعہ و جماعت علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں میرا کوئی کردار نہیں ہوگا اور میں ہمیشہ کی طرح غیر جانبدار رہونگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں اسکردو میں ہونے والے عوامی اجتماعات اور اجلاسوں میں عدم شرکت کا مقصد محض میری غیر سیاسی حیثیت کا تقاضا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرے غیر سیاسی و غیر جانبدارانہ کردار کے بارے میں کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔ مجھے اللہ کی خوشنودی کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنا ہے۔ آئندہ انتخابات میں عوام پہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اہل افراد کا انتخاب کریں اور عوام میں شعور پیدا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button