پاکستان

گلگت، آئندہ انتخابات میں میرا کردار غیر جانبدارانہ رہیگا، آغا سید راحت حسینی

rahatگلگت بلتستان کے نامور عالم دین اور امام جمعہ والجماعت مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے آئندہ ہونے والے انتخابات میں غیر جانبدرانہ کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق گلگت کے عمائدین کیساتھ ہونے والی ایک خصوصی نشست میں آغا سید راحت حسینی نے واضح طور پر فیصلہ سنایا ہے کہ وہ کسی بھی مخصوص جماعت کی حمایت کا کوئی اعلان نہیں کرینگے۔ البتہ عوام الناس سے یہ اپیل کرنا انکا شرعی وظیفہ ہے کہ وہ اہل افراد کا انتخاب کریں، جو انکے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button