پاکستان

جی بی، شیعہ علماءکونسل نے پی پی اور ن لیگ کے ساتھ مل کر ایم ڈبلوایم مخالف اتحاد بنالیا

ppp pmln sucاطلاعات کے مطابق شیعہ علماءکونسل(علامہ ساجد نقوی) نے گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے ساتھ مل کر سیاسی اتحاد قائم کیاہے، جو حالیہ گلگت بلتستان میں ہونے والے الیکشن میں ایک دوسر ے کی مدد کریں گے، تاہم دوسری طرف گلگت بلتستان میں مجلس وحد ت مسلمین نے الیکشن میں بھرپور شرکت کرنے کا عوام سے وعدہ کیا ہوا ہے، اس حوالے سے ایم ڈبلو ایم کی سیاسی سرگرمیا ں اس خطے میں عروج پر ہیں، جس کی ایک واضع مثال 18مئی کو بلتستان میں ہونے والا تاریخی جلسہ تھا، اس خطے کے تجزیہ نگار اور اخبارت نے حالیہ الیکشن میں مجلس وحدت کی ان سرگرمیوں کو سامنے رکھتے ہوئے الیکشن 2014 کا فاتح قرار دینا شروع کردیا ہے،لہذا اس پیشن گوئی اور حقیقت کے سبب گلگت بلتستان میں سرگرم تنظیمیں بالخصوص پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور شیعہ علماءکونسل (تحریک جعفریہ) کو اپنی بساط لپٹتی نظر آئی تو انہوں نے ایم ڈبلو ایم کے خلاف ایک سیاسی اتحاد قائم کرلیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button