پاکستان

ایم کیو ایم کی دہشتگردی، پہاڑی امام بارگاہ کے قریب رہائشی مومنین کو جلسے میں زبردستی لے جانے پر تصادم

mqmflaqآج شہر قائد میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالی جانے والی ریلی میں شرکت کے لئے ایم کیو ایم کا زبردستی جلسے میں شرکت کا دبائو تصادم اختیار کرگیا، اطلاعات کے مطابق کراچی کورنگی 48 بی کے علاقے میں ایم کیو ایم کے مسلح دہشت گردوں نے شیعہ فیملیز کے گھروں پرجاکر زبردستی جلسے میں شرکت کرنے کے لئے کہا، اہل محلہ کے انکار پر ایم کیو ایم کے دہشتگرودں نے ہوائی فائرنگ شروع کردی اور گالی گلوچ دیتے ہوئے ناموس پر ہاتھ ڈالنے کی بات کی، جس پر 48 بی کے شیعہ مومینن نے اپنے دفاع کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے دہشت گردوں کو وہاں سے فرار ہونے پر مجبور کردیا، ایک عینی شاہد کے مطابق ایم کیو ایم کے ان چھ کارکناں نے جلسے کے بعد بدلہ لینے کی دھکیاں دی ہیں، تاہم مومینن نے ان دہشتگردوں کے خلاف ایف آئی آر کٹودی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button