پاکستان

مسلمان اسلام کی سربلندی کیلئے متحد ہو کر کام کریں، مولانا حسین مسعودی

hussain masodiجعفریہ الائنس کے سینئرر نائب صدر مولانا محمد حسین مسعودی نے مسلمان اور اسلام کی سربلندی کیلئے متحد ہو کر کام کریں۔ اس وقت پوری دنیا میں مسلمانوں کا خون بہایا جارہا ہے اور ان مظالم پر صدائے احتجاج بلند کرنے والا کوئی نظر نہیں آتا۔ فیڈرل بی ایریا میں شیعہ سنی مکاتب فکر کے علما و عوام کے نمائندہ وفد سے گفتگو کے دوان انہوں نے کہا کہ آج ہماری بدقسمتی ہے اسلام دشمن قوتیں دین کا لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں کا خون بہارہی ہیں۔ امت مسلمہ نے ہوش اور عقلمندی سے کام نہیں لیا تو ہم مزید مشکلات میں پھنس جائیں گے۔ لہٰذا آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم متحد ہوں اور اپنے مشترکہ دشمن کو پہچانیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button