پاکستان

گیس پائپ لائن منصوبے پرمیاں نواز شریف کی زبان اور شاہد خاقان کی زبان اور ہے، علامہ امین شہیدی

ameen-shaheediوزیراعظم میان نواز شریف کے حالیہ دورہ ایران پر تبصرہ کر تے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستا ن کی معاشی شہ رگ ہے، ملک کو درپیش معاشی مسائل کے حل میں مددگار یہ منصوبہ فوری مکمل کرنے کی ضرورت ہے، میاں نواز شریف کا دورہ ایران کے موقع پر منصوبہ جاری رکھنے کا عزم خوش آئند ہے، لیکن شاید ان کی کابینہ اس مسئلے پر کنفیوژن کا شکار ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی مسلسل ذہنی دبائوں کا شکار لگتے ہیں ،نواز حکومت کاامریکہ کی ایران پر عائدپابندیوں کو جواز بنا کر اس منصوبے سے فرار اختیار کر نا دانش مندی نہیں، ترکی ، آذربیجان ، ترکمانستان ، بھارت اور دیگر ممالک امریکی پابندی کو خاطر میں لائے بغیر ایران سے تجارت کر سکتے ہیں تو پاکستانی حکومت کو کیا قباحت ہے، علامہ امین شہیدی نے مذید کہا کہ پاکستان کو درپیش توانائی بحران سے نجات دلانے میں اگر کوئی معاون ثابت ہو سکتا ہے تو وہ ایران اور چین ہے، جو ممالک پاکستان پر گیس پائپ لائن منصوبے پر عمل درآمد میں رکاوٹ بن رہے ہیں وہ نا تو پاکستان کے خیر خواہ ہیں اور نہ ہی پاکستانی عوام کے ، تمام محب وطن سیاسی و مذہبی قوتوں کو مسلم لیگ ن کی حکومت پر دباو ڈالنا چاہیئے کہ اس وطن دوست منصوبے پر جلد از جلد عمل درآمد کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button