پاکستان

پاکستان میں ہر دور کے حکمرانوں نے مزدوروں کا استحصال کیا ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

rja shabمجلس وحدت مسلمین پاکستان عالمی یوم مزدور کے موقع پر وطن عزیز کے بلند ہمت محنت کشوں کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے، یوم مئی کی تعطیل بھی گھر بیٹھ کر آرام سے اشرافیہ اور سرمایہ دار ہی مناتے ہیں ایک مزدور نہیں، پاکستان میں ہر دور کے حکمرانوں نے مزدوروں کا استحصال کیا ہے، جمہوریت کے نام پر جمہور کی تضحیک کرنے والوں نے مزدور تو کیا عوام کو بھی اپنے پاؤں کی جوتی سمجھ رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام سیاسی اشرافیہ مزدوروں کے نام پر سیاسی کھیل کھیلتے رہے اور مزدور ہر دور میں دو وقت کی روٹی کو ترستے رہے، حیرت ہے کہ عوام اور مزدوروں کے نام پر حکومتیں حاصل کرنے والی طاقتیں بھی مزدور کے نام پر مزدور کا ہی استحصال کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک پاکستانی عوام اس فرسودہ اور دو خاندانوں کی حکمرانی والے نظام کیخلاف اُٹھ کھڑے نہیں ہونگے اس استحصالی نظام میں عوام اور مزدوروں کے حقوق پامال ہوتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button