پاکستان

اسلام انسانیت کا خون بہانے کی ہرگز اجازت نہیں دیتا، مولانا مرزا یوسف حسین

mirza shabآل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت شہداء سے یکجہتی کے لئے دعائیہ و تعزیتی اجتماع گلشن اقبال میں منعقد ہوا جس سے خطاب کے دوران مولانا مرزا یوسف حسین نے کہا کہ بے گناہوں کا خون بہانے والے قہر خداوندی کو دعوت دے رہے ہیں کیونکہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے اور اسلام انسانیت کا خون بہانے کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔ علامہ اظہر حسین نقوی نے کہاکہ حکومت سندھ شیعہ کلنگ رکوانے میں پوری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ سید علی اوسط نے کہا کہ مسلسل ہونے والی قتل و غارت سے یہاں کے عوام پریشان ہیں۔ اجتماع سے سہیل مرزا، مصطفیٰ عباس رضوی، صغیر عابدی، رضی حیدر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button