پاکستان

دہشت گردوں نے شیعہ پولیس مین اللہ نواز کو ڈیوٹی سے جاتے ہوئےفائرنگ کر کے شہید کر دیا

shadatکوٹلی امام حسین علیہ السلام کے رہائشی شیعہ بہادر سپاہی اللہ نواز کو دہشت گردوں نے ڈیوٹی سے واپس آتے ہوئے قریشی موڑ سائیڈ پر فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔شہید اللہ نواز موٹر سائیکل پر سوار تھے جبکہ دہشت گرد پیدل تھا۔ شہید سپاہی کے ساتھی سپاہی علی عمار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہید اللہ نواز بہت بہادر انسان تھے جو طالبان اور دہشت گردوں کو گرفتار کرنے اور مقابلہ کرنے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایسا سپاہی نہیں دیکھا جو دشمن پر شیر پر ٹوٹ پڑتا ہو۔ساتھی سپاہی نے مزید کہا کہ اللہ نواز کو معلوم تھا کہ اسے ٹارگٹ کرنے کے لئے شمالی وزیرستان سے دہشت گرد آئے ہوئے ہیں جو انہیں قتل کریں گے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سپاہی اللہ نواز کے قتل میں کچھ اور انکشافات سامنے آئے ہیں۔ جن میں ذاتی دشمنی بھی شامل ہو سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تین افرادکو شک کی بنیاد پر حاجی مورہ سے گرفتار کیا گیاہے ۔ جن سے تفتیش جاری ہے۔مزید کئی انکشافات سامنے آسکتے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button