پاکستان

دہشتگردی کیسامنے حکمراں بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں، مولانا مرزا یوسف حسین

mirza shabآل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت نارتھ ناظم آباد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مرزا یوسف حسین نے کہا کہ دہشت گرد آزادی کیساتھ سیکورٹی اہلکاروں اور اداروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں لیکن ہمارے حکمران بے بسی ولاچاری کی تصویر بنے ہوئے ہیں حکومت بتائے کہ مذاکرات کی آڑ میں بے گناہوں کا خون کب تک بہتا رہے گا۔ انہوں نے چارسدہ اور پشاور میں ہونے والی دہشت گردی کی بھی مذمت کی۔ اس موقع پر علامہ اظہر حسین نقوی، سید علی اوسط سہیل مرزا، رضی حیدر، مصطفی عباس رضوی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button