پاکستان

شہید بھی ہم اسیر بھی ہم ، مختلف علاقوں سے شیعہ جوان گرفتار

شہید بھی ہم اسیر بھی ہم ، مختلف علاقوں سے شیعہ جوان گرفتارکراچی میں شیعہ نسل کشی جاری نا اہل سندھ حکومت کی خاموشی تو قابل مذمت ہے ہی لیکن سونے پر سہاگہ یہ کہ شہید بھی ہمیں کیا جارہا ہے اور ہمارے ہی نوجوانوں کو ماورائے عدالت گرفتار کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ دو دن سے کراچی کی شیعہ آبادیوں پر رینجرز، پولیس نے چھاپے مار کر نہ صرف یہ کہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا بلکہ کئی شیعہ جوانوں کو گرفتار بھی کر لیا جس سے ملت جعفریہ میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔
پچھلے دو دن میں پانچ عزادروں کو شہید کیا گیا مگر ان کےقاتل تا حال آزاد ہیں اور سندھ حکومت ان دہشتگردوں کی سرپرستی کررہی ہے ، شہر کراچی کو شیعیوں کے مقتل گاہ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button