پاکستان

فیصل آباد، فرقہ پرست دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شیعہ شہری کو شہید کردیا

faislaفیصل آباد میں دہشتگردوں نے دکان پر فائرنگ کرکے سید احسان شاہ زیدی کو شہید کردیا، واقعہ کیخلاف شیعہ تنظیموں نے بھرپور احتجاج کیا۔ ذرائع کے مطابق احسان شاہ اپنی دکان پر موجود تھے کہ دہشتگردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ واقعہ کیخلاف بھرپور احتجاج کیا گیا، جو رات گئے تک جاری رہا۔ بعد ازاں انتظامیہ کیساتھ مذاکرات ہونے کے بعد شہید کی نماز جنازہ شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی کی اقتداء میں ادا کردی گئی، جس کے بعد شہید کی علاقائی قبرستان میں تدفین کی گئی۔ یاد رہے کہ شہید سید احسان شاہ زیدی سے قبل ان کے خاندان کے دو افراد کو شہید کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button