پاکستان

دیوبندی مدارس سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک سے فنڈز وصول کر رہے ہیں، وزارت داخلہ

riyalپاکستانی وزارت داخلہ کے مطابق 2008ء سے اب تک ملک بھر میں ہونے والے فرقہ وارانہ حملوں میں 2 ہزار 90 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ان حملوں میں 173 ملزمان کو سزا ہوئی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے سینیٹ میں پیش کئے جانے والے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں دیوبندی مدارس کو سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک کی جانب سے ملنے والے فنڈز کی نگرانی کا کوئی میکنزم نہیں تھا لیکن موجودہ حکومت نے قومی سلامتی پالیسی میں اس میکنزم کو شامل کیا ہے جس کے تحت یہ پتہ چلا ہے کہ ملک میں بعض دیوبندی مدارس سعودی عرب ممالک سے امداد وصول کر رہے ہیں، جن میں 15 کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذریعے فنڈز فراہم کئے جا رہے ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق 2008ء سے فرقہ ورانہ حملوں میں 2090 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے فاٹا میں 867، بلوچستان میں 737، سندھ میں 252، پنجاب میں 104، گلگت بلتستان میں 103، خیبرپختونخوا میں 22 اور اسلام آباد میں 5 افراد کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا، ان حملوں میں ملوث 173 افراد کو سزائیں سنائی گئیں۔ تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ طالبان سے مذاکراتی عمل کے دوران کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا تاہم اس دوران 2 خود کش حملوں میں 17 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button