پاکستان

کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنماء شمس الرحمان معاویہ کے قتل کے الزام میں لشکر جھنگوی کا غلام رسول گرفتار

ghulam rasolکالعدم جماعت سپاہ صحابہ پنجاب کے مقتول صدر مولانا شمس الرحمان معاویہ کے قتل کیس میں کالعدم لشکر جھنگوی کے نائب سربراہ سید غلام رسول شاہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے شمس الرحمان معاویہ کے قتل کیس میں پیش رفت کرتے ہوئے لشکر جھنگوی کے رہنماء غلام رسول شاہ کو بہاولنگر سے حراست میں لے لیا۔ جس کے بعد اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس قتل کیس میں کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دیگر رہنماوں کی بھی گرفتاریاں متوقع ہیں۔ واضح رہے کہ سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق گجر نے چند روز قبل پریس کانفرنس میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ شمس الرحمان معاویہ کے قتل میں لشکر جھنگوی کا سربراہ ملک اسحاق اور اس کے ساتھی ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button