پاکستان

طالبان مائنڈ سیٹ نے اقتدار بانٹا، یہ پوری حکومت تکفیری ہے، فیصل رضا عابدی

FAISALمستعفی سینٹر سید فیصل رضا عابدی نے کہا ہے کہ یہ پوری حکومت تکفیری ہے، طالبان مائنڈ سیٹ نے گذشتہ الیکشن میں اقتدار کی بندر بانٹ کی، پیپلزپارٹی اور سیاست دونوں کو چھوڑ دیا۔ موجودہ اسمبلیوں میں 56 کے علاوہ تمام نشستوں پر دھاندلی ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنیٹ سے مستعفی ہونے کے بعد ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران کیا، ان کا کہنا تھا کہ میں، مجلس وحدت مسلمین اور سنّی اتحاد کونسل مل کر تمام دنیا کے تکفیریوں سے لڑنے کے لئے میدان میں حاضر ہیں اور انشاء اللہ حاضر رہیں گے۔ اور ہم کامیاب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فرقہ واریت یک طرفہ کر رہے ہیں، حسن، حسین، علی، سید، زہراء جس جس کا نام ہے اس کو قتل کیا جارہا ہے۔ اور ان کے قاتلوں سے مذاکرات ہو رہے ہیں۔ ان دہشت گردوں کو با عزت بری کیا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پوری حکومت تکفیری ہے، جو اپنی تکفیری سوچ کے حامل دہشت گردوں کو پناہ دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ مجلس وحدت مسلمین، سنی تحریک، سنی اتحاد کونسل، جے یو پی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے اتحاد کا حصہ بنیں۔ لیکن صدر زرداری نے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سی سی پی او کراچی کے مطابق پیپلز پارٹی میں کالعدم جماعتوں کی اکثریت موجود ہے۔ میں نے پیپلزپارٹی اور سیاست دونوں چھوڑ دیں۔ مین پانچ سال لگاتار اپنی قیادت کو خدشات سے آگاہ کرتا رہا۔ لیکن مجھے اس کا کوئی رسپانس نہین ملا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو سب سے پہلے طالبان کیساتھ ہونے والے مذاکرات کو روکنا چاہئے تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button