پاکستان

شیعہ ووٹوں پر مزہ لوٹنےوالی جماعت پیپلز پارٹی کو شیعہ سینیٹر فیصل رضا عابدی نے استعفٰی دیدیا

faisal abidi5فیصل رضا عابدی کا کہنا ہے کہ استعفٰی راجہ پرویز اشرف نے آصف علی زرداری کی ہدایت پر طلب کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف شہداء کے خون کا سودا کر رہے ہیں، میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑا اور طالبان سے مذاکرات کی مخالفت کرتا رہونگا۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر فیصل رضا عابدی سے استعفٰی پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل راجہ پرویز اشرف نے پارٹی قیادت کے حکم پر طلب کیا تھا۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے میں کہا گیا کہ سینیٹر فیصل رضا عابدی سے سینیٹ کی نشست سے استعفٰی پارٹی کی پالیسی کیخلاف بیان بازی کرنے کی وجہ سے طلب کیا گیا۔ واضع رہے کہ اس سے قبل گذشتہ ماہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی ہدایت پر فیصل رضا عابدی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ یہ شوکاز نوٹس پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سید قائم علی شاہ نے جاری کیا، جس میں سینیٹر فیصل رضا عابدی سے 7 دن میں جواب طلب کیا گیا تھا۔ ترجمان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے سینیٹر فیصل رضا عابدی کو شوکاز نوٹس پارٹی کی قیادت، پارٹی پالیسی اور آئین پاکستان مخالف تقاریر پر جاری کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button