پاکستان

حکومت طالبان قیدی چھوڑ رہی ہے ،طالبان کسی کو نہیں چھوڑ رہے ۔خورشید شاہ

khurseed shahشیعت نیوز (اسلام آباد)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہاہے کہ حکومت طالبان قیدی چھوڑ رہی ہے۔لیکن طالبانکسی کو نہیں چھوڑ رہے ۔حکومت مذاکرات پر فوج کو اعتماد میں رکھے ۔بداعتمادی سے نظام کو نقصان ہوگا،اسلام آباد میڈیا سے گفتگو کرتے ہووئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ طالبان نے فوج کو فریق بنایا ہے ،حکومت مذاکراتی عمل میں فوج کو اعتماد میں رکھے بداعتمادی سے نظام کو نقصان ہوگا ،انہوں نے کہاکہ حکومت طالبان قیدی چھوڑرہی ہے لیکن تکفیری طالبان کسی کو رہا نہیں کر رہے ،اگر سلمان تاثیر اور یوسف رضا گیلانی کے بیٹے رہا نہیں ہوئے تو پیپلز پارٹی کہے گئی کہ یہ کیسے مذکرات ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومتی کمیٹی کو بااختیار بنایا جائے ،وہ باربار وزیر داخلہ اور وزیر اعظم سے ہدایت لیتی ہے ۔وہ چاہتے ہیں کے طالبان سے مذکرات کامیاب ہوں ،بلاول بھٹو کا مطالببہ برابری کی سطح پر مذکرات کرنے اور طالبان کے ہاتھوں بلیک میل نہ ہونے کا ہے ۔پرویز مشرف کے معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا ھا کہ یہ کیس بھی ریمنڈ ڈیوس جیسا ہوگا،پرویز مشرف نے نواز شریف پر احسان کیا تھا نواز شریف بھی احسان اتاریں گئے

متعلقہ مضامین

Back to top button