پاکستان

گوجرانوالہ میں آرمی کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

plane crashگوجرانوالہ میں آرمی کا تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تربیتی طیارے میں دوران پرواز آگ لگ گئی جس کے بعد وہ تباہ ہو گیا۔ حادثے میں دونوں پائلٹ شہید ہو گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ایوی ایشن کا مشاق طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا، مشاق طیارہ تربیتی پرواز پر تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق تربیتی طیارے کا ایک حصہ گوجرانوالہ کے کینٹ ایریا میں جبکہ دوسرا حصہ کینٹ ایریا کے ساتھ واقع آبادی کے قریب گرا۔

دیگر ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں آرمی ائربیس سے اڑنے والا طیارہ پرواز کے فوری بعد ڈی سی کالونی میں واقع کھیل کے میدان میں گر گیا جس کے ساتھ ہی طیارے میں آگ لگ گئی، حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹس شہید ہو گئے۔ واقعے کے فوری بعد ریسکیو 1122 کے رضاکار اور حساس ادارے کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے آگ پر قابو پایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button