پاکستان

شامی حکومت مزارات کو تباہ کرنیوالوں کو کیفر کردار تک پہنچائے، جماعت اہلسنت

alhsunatجماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے ناظم اعلیٰ صوفی محمد حسین لاکھانی نے دہشتگرد شرپسندوں کی جانب سے ملک شام میں صحابی رسول حضرت اویس قرنی کا مزار اور اس سے ملحقہ مسجد عمار بن یاسر کی بم دھماکوں میں تباہی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد اور صحابہ کرام کے مزارات کو بربریت کا نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، شامی حکومت ان دہشتگرد عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچائے۔ دفتر جماعت اہلسنّت کراچی میں ذمہ داران کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے صوفی محمد حسین لاکھانی نے کہا کہ مساجد و مدارس، اولیاء کرام کے مزارات کو بم دھماکوں سے تباہ کرنا کونسی دین و شریعت کی خدمت ہے، دہشتگرد شعائر اسلام کو برباد کرکے کن مقاصد کا حصول چاہتے ہیں۔

صوفی محمد حسین لاکھانی نے کہا کہ ایٹمی قوت کی حامل مملکت کے حکمرانوں کا مساجد مدارس، مزارات پر حملے کرنے والے اور علماء کرام اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کے قاتل سفاک دہشت گردوں سے مذاکرات میں وقت ضائع کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض گمراہ لوگوں کا شریعت کے نام پر ملک میں خوف و دہشت پھیلانا درست نہیں۔ صوفی محمد حسین لاکھانی کا مزید کہنا تھا کہ خارجی عناصر اسلامی لبادے میں فتنہ و فساد پھیلا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button