پاکستان

پاراچنار،تحریک کے کونسل ممبر اور علامہ عابد حسینی کے بااعتماد ساتھی اکبرحسین وفات پاگئے

akber hussainتحریک حسینی کے سپریم کونسل کے ممبر کربلائی اکبر حسین طویل علالت کے بعدمنگل اور بدھ  کی درمیانی شب رحلت کرگئے۔ مرحوم علامہ سید عابد حسینی کے نہایت بااعتماد ساتھیوں میں سے تھا۔ مرحوم نے کئی سال تک مدرسہ دارالزھرا کی تعمیر میں علامہ عابد حسین الحیسنی کے کہنے پر مفت خدمات انجام دیں۔ علامہ صاحب کی اعانت اور علاقے کے لوگوں کے تعاون سے گمبیل کے مقام پر کرم ایجنسی کا پہلا عوامی آر سی سی پل مرحوم اکبر حسین کی دن رات کوششوں سے ہی پایۂ تکمیل کو پہنچ گیا۔ جب گزشتہ دنوں انکی بیماری سخت ہوگئی تو علامہ عابد حسینی کے کہنے پر انہیں تحریک حسینی کے ایمبولنس میں پشاور پہنچا دیا گیا جہاں وہ چار دن تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد کل بروز منگل 12 بجے انتقال کرگئے۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج بدھ کو 12 بجے سابق سنیٹر علامہ عابد حسین الحسینی نے پڑھائی۔ جنازے میں دور دور سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ جنازے میں شریک ہر آنکھ پر نم تھی، گویا ہر ایک اپنے سگے بھائی سے محروم ہوگیا ہے۔ علامہ حسینی نے انکی رحلت کو قوم کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ مجلس علمائے اہلبیت کے سابق صدر علامہ سید محمد حسین طاہری نے مرحوم کی سوگ میں منعقدہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے انکی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے علاقے کے لئے وہ خدمت انجام دی ہیں جن کی وجہ سے وہ ایک عرصہ تک یاد رکھے جائیں گے۔ مرحوم کو آج ہی انکے آبائی قبرستان میں ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button