جماعت اسلامی صرف طالبان نہیں بلکہ دنیا بھر کے فسادیوں کی بھائی ہے، زاہد خان

25 مارچ, 2014 10:11

zahid khan munawer hasan عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ طالبان کی حمایت پر منور حسن اور جماعت اسلامی کا کردار پر کسی کو کوئی تعجب نہیں ہے کیونکہ ان کا کردار سب کے سامنے ہے، اگر یہ مشرقی پاکستان کی بات کرتے ہیں تو خود ان کی جماعت کا وہاں کشت و خون میں بڑا ہاتھ ہے، رہی بات افغانستان کی تو وہاں بھی بدامنی میں جماعت اسلامی کا کردار تھا کیونکہ یہ ضیاء الحق کے ساتھ افغانستان کے جرم میں برابر کے شریک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک پاکستانی نجی ٹی وی پر میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ زاہد خان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کہیں بھی فساد ہو تو جماعت اسلامی وہاں کے فسادیوں کا ساتھ دیتی ہے، دنیا میں کہیں فسادی ہیں تو جماعت اسلامی ان کی بھائی ہے، پاکستان میں جماعت اسلامی کی پذیرائی کہیں بھی نہیں ہے۔ اے این پی کے رہنما نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ امریکہ کا ساتھ دیا ہے، ضیاء الحق کا ساتھ دے کر انہوں نے امریکہ کی مدد کی، پرویز مشرف کا یل ایف او منظور کرایا اور اس کو طاقتور بنایا اس میں بھی جماعت اسلامی نے پرویز مشرف کو مضبوط بنا کر امریکہ کی مدد کی،طالبان کو اپنا بھائی کہنے والے منور حسن دراصل ان ہی کے نمائندے ہیں۔

12:28 صبح مارچ 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔