پاکستان

لاہور، دیوبندی مدرسے میں زنجیر میں جکڑا لڑکا بھاگ نکلا

bachaزنجیروں میں جکڑا چودہ سالہ بچہ لاہور کے ایک دیوبندی مدرسے سے فرار ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق دیوبندی مدرسے میں فرار ہونے والے بچے پر پڑھائی کے حوالے سے بہت سختی کی جاتی تھی اور بچے کو زنجیر سے باندھ دیا گیا تھا۔ چودہ سالہ عمیر حالات سے بیزار ہوا تو زنجیر سمیت مدرسے سے بھاگ نکلا، اہل محلہ نے زنجیر میں جکڑا بچہ دیکھا تو پولیس کو اطلاع دی، جس پر اسے تھانے لے جایا گیا یوں زنجیرکا تالا کھلا۔ اطلاع ملنے پر بچے کا والد رمضان تھانے پہنچا تو اس سے بیان دلوایا گیا کہ عمیر پڑھائی سے بھاگ جاتا تھا، مدرسے کی انتظامیہ کو سختی برتنے کا خود ہی کہا تھا اور اسے بچے کو زنجیر سے باندھے جانے کا بھی علم تھا۔ پولیس نے والد کے بیان کی روشنی میں کوئی کارروائی نہیں کی اور صرف سرزنش کے بعد بچے کو باپ کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button