پاکستان

شہید اعتزاز حسن کو بے مثال شجاعت پر حکومت کی جانب سے ستارہ جرات کا ایوارڈ مل گیا

ehtazzپاکستان کے قبائلی علاقے ہنگو میں اپنی جان کا نذرانہ دیکر اسکول کے درجنوں بچوں کی جان بچانے والے شہید اعتزاز حسن کو بے مثال شجاعت اور جرات کا مظاہرہ کرنے پر حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ جرات سے نوازا گیا ہے۔ شہید اعتزاز کو یوم پاکستان کے موقع پر اس اعزاز سے نواز گیا۔ واضح رہے کہ شہید اعتزاز حسن نے ہنگو کے علاقہ ابراہیم زئی میں گورنمنٹ ہائی اسکول کے دروازے پر اندر داخل ہونے والے خودکش حملہ آور کو دبوچ لیا، جس پر خودکش بمبار نے خود کو وہاں پر ہی دھماکہ سے اڑا دیا۔ جس کے نتیجے میں اعتزاز حسن نے جام شہادت نوش کیا اور اسکول کے درجنوں بچوں کی زندگیاں بچا لیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button