پاکستان

طالبان دہشتگرد تنظیم ہے، اسے سیاسی جماعت کیسے بناسکتے ہیں رحمان ملک

rehmanmalikسابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ طالبان دہشتگرد تنظیم ہے، اسے سیاسی جماعت کیسے بناسکتے ہیں، طالبان نے پہلے بھی معاہدے توڑے، ہمیں کراچی اور پاکستان کی فکر ہے، ایم کیو ایم کے ساتھ مذاکرات مثبت رہے۔ کراچی ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ حکومت اور وزیراعظم کی نیت پر شک نہیں کرنا چاہیے، ملک میں اتحاد کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان دہشت گرد تنظیم ہے، اسے سیاسی جماعت کیسے بناسکتے ہیں، طالبان نے پہلے بھی معاہدے توڑے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ طالبان کے پاس بھاری ہتھیار کہاں سے آئے، ڈرون حملے غیر اخلاقی ہیں تو طالبان کے حملے کون سے اخلاقی ہیں، ایسا کوئی معاہدہ نہیں کرنا چاہیے جس سے پاکستان کی بدنامی ہو، امید ہے حکومت عوام کے اندیشے دور کرے گی۔

دیگر ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ظالمان مذاکرات کیلئے جگہ کا مطالبہ کر رہے ہیں، ان کی ٹھکائی ہونی چاہئے، مجرموں کی جگہ پولیس اسٹیشن ہوتی ہے۔
کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں حکومت کی نیت پر شک نہیں، طالبان مذاکرات کے لئے جگہ مانگ رہے ہیں، انکی جگہ پولیس سٹیشن ہے اور انکی ٹھکائی ہونی چاہئے۔ سعودی عرب اور بحرین پر پوچھے گئے سوال پر سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سعودی سے ملنے والے فنڈ کو تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہئے۔ پاکستان کی سالمیت اور وقار کے خلاف کوئی چیز نہیں ہونی چاہئے۔ رحمان ملک نے کہا کہ ایم کیو ایم کی حکومت میں شمولیت کے بارے میں کوئی فیصلہ ہوا تو عوام کے سامنے آجائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button