پاکستان

کالعدم سپاہ صحابہ کا پشاور کے حالات خراب کرنے کیلئے جشن نوروز کے موقع پر جلسہ

mafiyaکالعدم فرقہ پرست جماعت سپاہ صحابہ کی جانب سے شرپسندی کی ایک اور کوشش کرتے ہوئے آج پشاور کے معروف قصہ خوانی بازار میں ’’تحفظ اہلسنت کانفرنس‘‘ کے نام سے جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے، جبکہ دوسری جانب آج پشاور میں جشن نوروز کے سالانہ پروگرامات بھی منعقد ہونا ہیں۔ کالعدم جماعت کی جانب سے جلسہ منعقد کرنے سے جشن نوروز کے پروگرامات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیا جارہا ہے، اس حوالے سے پشاور کی انتظامیہ نے کسی قسم کا ایکشن نہیں لیا، اور حتیٰ کہ کالعدم جماعت کو جلسہ کی تاریخ تبدیل کرنے کا بھی نہیں کہا۔ پشاور کے مخصوص حالات میں کالعدم سپاہ صحابہ کا شہر کے اہم بازار قصہ خوانی میں جلسہ منعقد کرنے سے حالات خراب ہونے کا خدشہ بھی ہے۔ واضح رہے کہ قصہ خوانی بازار کے گردونواح میں شیعہ آبادی کثیر تعداد میں مقیم ہے، اور جشن نوروز کے پروگرامات بھی زیادہ تر انہی علاقوں میں ہوتے ہیں۔ شیعہ عمائدین کا کہنا ہے کہ اگر فرقہ پرست گروہ کی جانب سے شیعہ، سنی کے جشن نوروز کے پروگرامات میں حائل ہونے کی کوشش کی گئی تو اس کا شدید ردعمل سامنے آئے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button