پاکستان

ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل سعید رضوی پر قاتلانہ حملہ

flaqمجلس وحدت مسلمین راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل سعید الحسن رضوی پر نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا ہے جس میں وہ بال بال بچ گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق آج جب وہ اپنے گھر سے نکل کر باہر جا رہے تھے کہ اچانک گلی میں دو موٹر سائیکل سواروں نے آکر ان حملہ کیا، جس پر سعید رضوی خطرے کو بھانپتے ہوئے ساتھ والے گھر میں داخل ہوگئے، یوں موٹر سائیکل سوار فرار ہوگئے۔ تاہم کچھ دیر بعد کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے بڑی تعداد میں آکر صدیق چوک پر احتجاج کیا اور الزام عائد کیا کہ سعید رضوی نے دیواروں پر اصحاب رسول کیخلاف وال چاکنگ کرائی ہے۔ اس جھوٹ کا مقصد راولپنڈی سانحہ کے کیس کو کمزور کرنا اور شیعہ افراد کو حراساں کرنا ہے۔ کالعدم جماعت کے دہشتگردوں نے پولیس پر زور دیا کہ وہ سعید الحسن رضوی کیخلاف ایف آئی آر درج کرے، تاہم ابتک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ایف آئی آر درج ہوئی یا نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button