پاکستان

نواز شریف کی انا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے

ganjaذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی انا دہشتگردوں کیخلاف فوجی آپریشن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشتگردوں کیساتھ مذاکرات کے حق میں نہیں، اور گذشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرننس میں بھی عسکری قیادت نے مذاکرات کی مخالفت کی تھی، تاہم وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اس معاملہ کو اپنی ’’انا‘‘ کا مسئلہ بنا لیا ہے۔ اور وہ یہ نہیں چاہتے کہ فوجی قیادت انہیں ڈکٹیٹ کرے۔ باوثوق ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ فوج نے شمالی وزیرستان میں آپریشن شروع کرنے کے حوالے سے اپنا ہوم ورک مکمل کر رکھا ہے۔ صرف سیاسی قیادت کے گرین سگنل کا انتظار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button