پاکستان

کراچی، منگھوپیر میں سی آئی ڈی کی کارروائی، علامہ دیدار جلبانی کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کے 3 ملزمان گرفتار

کراچی، منگھوپیر میں سی آئی ڈی کی کارروائی، علامہ دیدار جلبانی کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کے 3 ملزمان گرفتارشیعت نیوز (کراچی) پاکستان کے سب بڑے شہر کراچی کے علاقے منگھوپیر میں سی آئی ڈی پولیس نے کارروائی کے دوران علامہ دیدار جلبانی کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان اے این پی کے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان 2013ء میں چہلم امام حسین (ع) کے جلوس اور اورنگی ٹاؤن میں ہونے والے بم دھماکوں میں بھی ملوث ہیں۔ واضح رہے کہ اس قبل بھی شیعیان حیدر کرار (ع) کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کو پولیس اور رینجرز گرفتار کرتی رہی ہے، لیکن تفتیشی افسران کی جانب سے کیس کو کمزور بنانے کے سبب یہ ملزمان عدالت سے باآسانی رہا ہوجاتے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ان ملزمان کے کیسز کو مضبوط بنایا جائے تاکہ شہداء کے ورثاء ان کے عزیزوں کے خون کا حساب پیش کیا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button