پاکستان

شہید تقی حیدر کی برسی 14 مارچ کو منائی جائیگی

taqiشہید باوفا تقی حیدر کی 19 ویں برسی 14 مارچ بروز جمعہ کو جامع مسجد امامیہ کالونی میں منائی جائے گی۔ برسی کی تقریب شہید کے مزار پر اسکاؤٹ سلامی سے شروع ہوگی، جس کے بعد سیمینار ہوگا، جس سے ممتاز عالم دین علامہ سید اسد عباس نقوی خطاب کریں گے۔ برسی کی تقریب کا اہتمام آئی ایس او امامیہ کالونی یونٹ لاہور ڈویژن نے کیا ہے۔ شہید کی برسی کی تقریب سے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر بھی خطاب کریں گے۔ یاد رہے کہ شہید تقی حیدر نے آئی ایس او پاکستان کے بانی رہنما شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر حملے کے وقت ان کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button