پاکستان

پشاور، کالعدم سپاہ صحابہ کی اہل تشیع کیخلاف غلیظ پروپیگنڈا مہم تیز، انتظامیہ خاموش

mafiyaکالعدم تکفیری گروہ سپاہ صحابہ نے پشاور میں اہل تشیع کیخلاف غلیظ لٹریچر کے ذریعے پروپگنڈا مہم تیز کردی ہے، تاہم شیعہ عمائدین کی جانب سے تحفظات کے باوجود انتظامیہ نے اب تک کوئی نوٹس نہیں لیا۔ ذرائع کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ پشاور کے ضلعی صدر مولوی اسماعیل درویش کے نام سے غلیظ تحریر پر مبنی پمفلٹ ہر نماز جمعہ کے بعد پشاور کی مختلف دیوبندی مساجد میں نمازیوں میں تقسیم کئے جاتے ہیں، جس میں اہل تشیع کیخلاف انتہائی نازیبا زبان استعمال کی جاتی ہے۔ ان پمفلٹ کی تقسیم پر نہ تو اب تک کسی مسجد کے پیش امام نے نوٹس لیا اور نہ ہی انتظامیہ کے کان پر کوئی جوں رینگی ہے۔ اہل تشیع عمائدین نے اس سلسلے میں پولیس کو آگاہ کیا ہے تاہم تکفیری گروہ کیخلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button