پشاور:سپاہ صحابہ طالبان کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ مومن افتخار حسین شہید

10 مارچ, 2014 07:23

پشاور:سپاہ صحابہ طالبان کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ مومن افتخار حسین شہیدشیعت نیوزکے نمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پشاور کے علاقے سرکی میں کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ مومن افتخار حسین شہید ہوگئے۔

مزید تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے شیعہ مومن افتخار حسین ولد غلام سرور کو پشاور کے گنجان آباد علاقے سرکی میں نشانہ بنایا دہشتگردوں کی فائرنگ سے افتخار حسین شہید ہوگئے۔ آج سے 6 مہینے قبل سپاہ صحابہ کے دہشتگرد افتخار حسین کے بیٹے زوار کو بھی نشانہ بناچکے ہیں۔

پشاور میں طالبان ہمدرد جماعت تحریک انصاف کی حکومت کے بعد شیعہ نسل کشی میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ کالعدم فرقہ پرست تنظیموں کے افرادمسلسل شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بنارہے ہیں جبکہ عمران خان کی بوڑھی حکومت دہشتگردوں کے خلاف کاروائی سے قاصر نظر آتی ہے۔

10:17 شام مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔