پاکستان

تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید وہو نے والے سیاسی جماعت کے شیعہ رکن محمد علی (عاطف)سپرد خاک

تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید وہو نے والے سیاسی جماعت کے شیعہ رکن محمد علی (عاطف)سپرد خاکشیعت نیوزکے نمائندے کے مطابق گذشتہ رات کراچی کے علاقے گلبہار میں شہید ہو نے والے سیاسی جماعت کے شیعہ کارکن محمد علی نقوی عرف عاطف کوقبرستان وادی حسین علیہ السلام میں سپرد خاک کردیا گیا، شہید کی نماز جنازہ امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ سوسائٹی میںبعد نماز ظہرین مولانا پروفیسر سید محمد صادق رضوی کی ذیر اقتداء ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں سینکڑوں کی تعداد میں لواحقین ،اہل علاقہ اور اہل سنت براداران نے شرکت کی، ان موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ، ہر آنکھ اشکبار تھی، اہل خانہ شدت غم سے نڈھال تھے، بعد ازاں جنازے کو جلوس کی شکل میں قبرستان وادی حسین علیہ السلام منتقل کیا گیا جہاں ان کی تدفین عمل میں لائی گئی، واضح رہے کہ محمد علی (عاطف)کو انکے اہل سنت ساتھی حماد کے ہمراہ تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا، حماد موقع پر ہی جب کہ عاطف عباسی شہید اسپتال میں زخموں کی طاب نہ لاتے ہو ئے شہید ہو گئے تھے،زرائع کے مطابق ان دونوں دوستوں کو کالعدم دہشت گر د جماعت سپاہ صحابہ کی جانب سے مسلسل جان لیوا دھمکیاں بھی موصول ہو رہی تھیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button