پاکستان

کراچی: کالعدم سپاہ صحابہ ،طالبان کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ مومن محمد علی نقوی شہید

کراچی: کالعدم سپاہ صحابہ ،طالبان کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ مومن محمد علی نقوی شہیدشعت نیوزکےنمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کراچی علاقےگولی مار گلبہار کالونی میں کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ طالبان کی فائرنگ سے ایک شیعہ مومن سمیت 2 افراد شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ طالبان کے دہشتگردوں نے شیعہ نوجوان محمد علی نقوی عرف عارف کو گلبہار کالونی میں نشانہ بنایا دہشتگردوں کے نتیجے میں شیعہ نوجوان محمد علی شدید زخمی ہوگئے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

سپاہ صحابہ طالبان کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ نوجوان محمد علی کےساتھ حماد بھی موقعے پر ہی شہید ہوگئےحماد کا تعلق اہلسنت برادری سے تھا۔ جبکہ دونوں افراد ایم کیو ایم میں بطور کارکن مذہبی انتہاپسندوں کے خلاف جدوجہد کررہے تھے۔ گزشتہ کئی دنوں سے شہد ہونے والے افراد کو سپاہ صحابہ اور لشکرجنگھوی کی جانب سے دھمکی بھی مل رہی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button