پاکستان

کراچی:شہید ثمر عباس اور شہید رضا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، ہزاروں سوگواروں کی شرکت

samer abbas raza baliکراچی کے علاقے ناظم آباد میں پولیس کی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے دو شیعہ نوجوانوں شہید ثمر عباس اور شہید رضا کی نماز جنازہ جعفر طیار سوسائٹی ملیر میں ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ میں ہزاروں سوگواروں نے شرکت کی،شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ دنوں کراچی میں پولیس کی دہشت گردی کے باعث شہید ہونے والے دونوں شیعہ نوجوانوں کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی جبکہ تدفین مقامی قبرستان میں کی گئ۔
واضح رہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب کو ناظم آباد کے علاقے میں دونوں شیعہ نوجوانوں کو اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنی موٹر سائیکل پر سوار اپنے کام کے لئے جا رہے تھے تاہم اچانک پولیس موبائل میں سوار چند پولیس اہلکاروں نے دونوں نوجوانوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے باعث دونوں نوجوان شہید ہو گئے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دونوں جوانوں کو پولیس کی موبائل میں سوار افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے باعث دونوں نوجوان موقع پر ہی شہید ہو گئے، شہداء کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کسی کام سے ناظم آباد گئے ہوئے تھے تاہم ان کو خبر ملی کہ ان کے بیٹوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھی پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں معصوم شہریوں کا قتل ہوتا رہا ہے جس کی مثالیں صفدر شاہ سمیت گذشتہ دنوں کراچی میں ناگن چورنگی پر قتل ہونے والا ایک نوجوان ہے۔
دوسری جانب پولیس نے اپنی غلطی کو چھپانے کے لئے دونوں شیعہ نوجوانوں کو پہلے ڈاکو کہا گیا جبکہ بعد ازاں پولیس نے دونوں شیعہ نوجوانوں پر متعدد الزامات لگانے کی کوشش کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button