پاکستان

سانحہ اسلام آباد کچہری میں بھارت نہیں طالبان ملوث ہیں، خورشید شاہ

media khurseed shahپیپلز پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ ایف ایٹ کچہری میں بھارت نہیں طالبان ملوث ہیں۔ سخت ایکشن لینا اب حکومت کے لیے ناگزیر ہو چکا ہے۔ اسلام آباد میں پمز اسپتال میں سانحہ ایف ایٹ کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ تنظیموں کے نام بدل جانے سے کچھ نہیں ہوتا، طالبان طالبان ہی ہیں۔ وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی پر کم توجہ دی گئی ہے۔ دہشت گردی روکنے کے لیے حکومت جو بھی قدم اٹھائے گی ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کی نظریں اسلام آباد پر لگی ہیں اور اسلام آباد دہشت گردوں سے محفوظ نہیں، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں حکومت کی جانب سے سخت ایکشن لینا ناگزیر ہو چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button