پاکستان

علامہ ساجد علی نقوی نے جامعہ الکوثر میں اسلامی تصویری نمائش کا افتتاح کر دیا

saju sucاسلامی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے جامعہ الکوثر اسلام آباد کے زیراہتمام پانچ روزہ بین الاقوامی اسلامی تصویری نمائش کا افتتاح کر دیا گیا، نمائش کا افتتاح شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کیا، یہ نمائش حرم امام حسین علیہ السلام کی طرف سے برگزار کی گئی ہے اور اس حوالے سے عراق سے ایک خصوصی وفد بھی شریک ہے۔ اس موقع پر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت علماء کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اسلامی نمائش میں جامعہ الکوثر کے سربراہ علامہ شیخ محسن علی نجفی، علامہ افتخار نقوی سمیت دیگر رہنماؤں نے اسلامی کتابوں، قرآن پاک کے نادر نسخوں سمیت مزارات مقدسہ کی تصاویر سمیت دیگر اسلامی تاریخ کی اشیاء کی نمائش کو سراہا۔ یہ تصویری نمائش آٹھ مارچ تک جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button