پاکستان

علامہ ساجد نقوی کا دورہ پھالیہ، شہیدِ عزاداری سید اعجاز نقوی کی برسی میں خصوصی شرکت

sajid naqvi phaliyaاسلامی تحریک اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے پھالیہ ضلع منڈی بہاوالدین کا خصوصی دورہ کیا، اس موقع پر انکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ علامہ ساجد علی نقوی نے شہیدِ عزاداری سید اعجاز نقوی کی برسی میں خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔ اس سے قبل شہید اعجاز نقوی کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ علامہ ساجد نقوی کے ہمراہ جعفریہ یوتھ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلٰی سید اظہار بخاری بھی مرکزی وفد کے ساتھ تھے۔ واضح رہے شہید اعجاز حسین نقوی، تحریک جعفریہ پاکستان پھالیہ کے صدر تھے اور شہید کو پولیس کی حراست میں دشمنان اہلبیت (ع) نے بےدردی سے شہید کر دیا تھا اور شہید کے جسد خاکی کو پھالیہ شہر میں پامال کیا گیا تھا مگر شہید کا خوں رنگ لایا اور پھالیہ شہر میں نہ رکنے والا عزاداری کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button