پاکستان

دہشتگردی کے خلاف کاروائی میں دیر سے نقصان بڑھتا جارہا ہے، یوسف رضا گیلانی

gilaniپاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما وسابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے نبرد آزما ہونے کے لیے مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے، حکومت پلاننگ سے عاری نظر آتی ہے، دہشتگردی کے خلاف کاروائی میں دیر سے نقصان بڑھتا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کی آواز خطے کی آواز ہے۔ مسلم لیگ ن عوام سے کیے گئے وعدے فراموش کر رہی ہے۔ جنوبی پنجاب کی عوام گواہ ہے کہ میں نے اپنے دور حکومت میں کتنے ترقیاتی کام کرائے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button