پاکستان

اورنگی ٹاؤن کی مسجد میں فائرنگ کرنیوالادہشت گرد 12 افراد کا قاتل نکلا، سنسنی خیز انکشافات

bilal masjidکراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی مسجد میں فائرنگ کرنیوالے قاتل کے ہاتھ ایک درجن افراد کے خون سے رنگے ہیں، ملزم نے دوران تفتیش کئی سنسنی خیز انکشافات کردیئے۔اورنگی ٹاؤن کے علاقے ميں مسجد کے اندر فائرنگ کرکےایک نمازی کو شہید کرنیوالےکالعدم جماعت کے دہشت گرد عبدالواحد نے کئی اہم رازوں سے پردہ اٹھادیا۔ دوران تفتیش گرفتار ملزم نے مزيد 12 افراد کے قتل کا اعتراف کرليا، ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ قتل و غارت گری کا ہر حکم وزيرستان میں موجود کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے ملتا ہے،واضع رہے کہ ، ملزم نے اورنگی کے علاقے پاکستان بازار کی خيبر مسجد کے اندر گھس کر علی يار کو قتل کيا تھا، جسے پولیس نےشہريوں کی مدد سے پکڑا لیاتھا۔
ملزم نے بتایا کہ مقتول علی يار’تحریک طالبان سواتی گروپ‘ پر نظر رکھتا تھا، اور اس کے قتل کا حکم وزیرستان میں موجود قیادت کی جانب سے آیا تھا،اِس لئےاسے قتل کر دیا۔ ملزم کا تعلق بھی کالعدم تحريک طالبان سواتی گروپ سے ہے۔ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اسی تنظيم کے 150 ساتھی بھی کراچی میں دندنارہے ہیں اور مختلف علاقوں ميں روپوش ہيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button