پاکستان

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی سے عقیدت کا اظہار، آئی ایس او جائے شہادت پر چراغاں کرے گی

iso atharامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اجلاس مرکزی صدر اطہر عمران کی صدارت میں لاہور میں ہوا۔ کابینہ کے اجلاس میں تمام مرکزی عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر مرکزی صدر آئی ایس او نے کہا کہ 7 مارچ کو بانیِ آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی جائے شہادت یتیم خانہ چوک میں 7 مارچ رات کو چراغ روشن کر کے شہید کو خراجِ تحسین پیش کیا جائیگا اور اس موقع پر شہید ڈاکٹر سے محبت اور عقیدت کا اظہار کرنے تعلیمی اداروں کے طلبہ، ڈاکٹرز، علماء اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھرپور شرکت کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال برسیِ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر سابقین آئی ایس او کو فعال کرنے کیلئے ایک اہم اجلاس بھی ہو گا۔ افکارِ شہید سیمینار اور مجلس تکریم وَ تعظیم مرقد شہید ڈاکٹر بمقام علی رضا آباد رائیونڈ روڈ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی تعلیمی میدان میں رہنمائی کیلئے اپریل میں طلوعِ فجر تعلیمی کنونشن منعقد ہوگا۔ جس سے ملکی اور غیر ملکی تعلیمی ماہرین طلبہ سے خطاب کرینگے اور تعلیمی اور پروفیشنل میدان میں پیش آنیوالی مشکلات اور ان کا حل بتائینگے۔ اس تعلیمی کنونشن میں مقابلہ کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنیوالے آفیسرز بھی طلبہ کو اپنے تجربات سے آگاہ کرینگے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button