پاکستان

امام حسین (ع) حق پر اور یزید اور اسکا لشکر باطل پر تھا، منور حسن کی وضاحت

munooo45امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ میرے ایک ٹی وی انٹرویو کو بنیاد بنا کر اور ایک فقرے کو سیاق و سباق سے الگ کرکے بعض حلقوں کی طرف سے مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ آج منصورہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ انہوں نے جنگ جمل اور جنگ صفین کے حوالے سے یہ بات کہی تھی کہ اس جنگ میں دونوں طرف ’’صحابہ‘‘ شریک تھے، ساتھ ہی واقعہ کربلا کا ذکر بھی کیا گیا اور کہا کہ دونوں طرف کلمہ گو مسلمان تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں خود خانوادۂ رسول سے تعلق رکھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سیدنا امام حسین حق پر اور یزید اور اسکا لشکر باطل پر تھا۔ حضرت امام حسین اقتدار کے حصول کے لیے میدان کربلا میں نہیں اترے تھے، خلافت کو ملوکیت میں بدلنے کے خلاف ان کا جہاد تھا۔ امت کے اندر اس بارے میں دو رائے نہیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button