پاکستان

علامہ تقی ہادی کی شہادت، علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ ساجد نقوی اور علامہ عباس کمیلی کا اظہار مذمت

raja nasir kumailiکراچی میں معروف اسکالر علامہ پروفیسر تقی ہادی نقوی کی شہادت پر تمام شیعہ جماعتوں نے مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے وفاقی حکومت پاکستان کو سعودی عرب کی غلامی سے آزاد کرے، تاکہ وطن عزیز کو تکفیری دہشت گردوں سے پاک کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی و دیگر کی جانب سے معروف شیعہ اسکالر پروفیسر علامہ تقی ہادی نقوی کی تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت طالبان دہشت گردوں کے خلاف فوری آپریشن کرے۔
رہنماؤں نے کہا کہ پروفیسر تقی ہادی ایک عالم باعمل اور پاکستان کا علمی سرمایہ تھے، ان کی شہادت سے وطن عزیز میں بسنے والے ہر معلم اور طالب علم کی آنکھیں اشکبار ہیں۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ پروفیسر تقی ہادی کی شہادت علم اور پاکستان دشمن دہشت گردوں کی کارروائی ہے جو استحکام پاکستان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پروفیسر تقی ہادی شہید کے قاتلوں کو گرفتار کرکے فی الفور سزا دی جائے، ورنہ پاکستان کی مظلوم عوام حکومت کیخلاف تحریک چلانے میں حق بجانب ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button