پاکستان

اگرعدالتوں سے دہشت گرد آزاد ہوتے رہے تو دہشت گردی ختم نہیں ہوسکےگی.بلاول

bilawal bhuttoپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی عدالتوں سے اگر لوگوں کوانصاف نہ ملا تو لوگوں کا عدلیہ سے اعتبار ختم ہوجائے گا اور اگرعدالتیں دہشتگردوں کومسلسل رہا کرتی رہیں تو دہشت گردوں کیخلاف جنگ کبھی نہیں جیتی جاسکےگی۔ بلاول کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا، انکے 2 بیٹوں کوشہید کیا گیا، شہید بینظیر بھٹو کو قتل کیا گیا تاہم انھیں بھی انصاف نہیں ملا، پیپلز پارٹی آج بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کیس کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہے۔دہشتگردوں کیخلاف صرف کراچی پولیس ہی میدان عمل میں ہے اور ان سے لڑ رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button