پاکستان

طالبان اور پاکستان ایک دوسرے کی ضد ہیں اوردونوں ایک ساتھ نہیں چل سکتے، الطاف حسین

kalanمتحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ طالبان اور پاکستان ایک دوسرے کی ضد ہیں اگر ملک پر طالبان کا قبضہ ہوا تو اس کی سلامتی وبقا خطرے میں پڑجائے گی۔
ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی اور دیگرشعبہ جات کے ارکان سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران الطاف حسین نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ ملک کی واحد جماعت ہے جو گزشتہ کئی برسوں سے پوری قوم کو طالبانائزیشن کے خطرے سے آگاہ کرتی رہی ہے اور حق پرستانہ جدوجہد کی پاداش میں طالبان دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں، کارکنوں اور دفاترکو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیاہے۔
ایم کوایم کے قائد نے کہاکہ پاکستان کے پالیسی ساز اداروں کو جان لیناچاہئے کہ جس طرح ایک نیام میں دوتلواریں نہیں رہ سکتیں اسی طرح پاکستان اور طالبان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ پاکستان میں یاتو لبرل اور روشن خیال پاکستانی ہوں گے یا پھر طالبان، کیونکہ پاکستان اور طالبان ایک دوسرے کی ضد ہیں۔ پاکستان، طالبان نے نہیں بنایا تھا اگر پاکستان پر ان دہشت گردوں کا قبضہ ہوا تو پاکستان کی سلامتی وبقاء خطرے میں پڑجائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button