پاکستان

یزید لعنتہ اللہ کو صحابی کہنا حضور ۖ کی توہین ہے واقعہ کربلا دو شہزادوں کی جنگ نہیں یہ حق و باطل کی جنگ تھی۔علمائے اہلسنت لاہور

pak sunni allamaقائد اہلسنت چیئرمین وحدت اسلامی علامہ جاوید اکبر ثاقی نے نجی ٹی وی چینلز پر جماعت اسلامی کے امیر منور حسن کی جانب سے واقعہ کربلا کو دو اصحاب کی جنگ قرار دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یزید لعنتہ اللہ کو صحابی کہنا حضور ۖ کی توہین ہے واقعہ کربلا دو شہزادوں کی جنگ نہیں یہ حق و باطل کی جنگ تھی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ یزید حلال محمد ۖ کو حرام اور حرام محمد ۖکو حلال قرار دے کر اسلامی تشخص کو مسخ کر رہا تھامنور حسن جیسے لوگ انہیں گروہوں میں سے ہیں جو دنیا بھر میں اسلامی تشخص کو مسخ کرنے کے درپے ہیں ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں مفتی سہیل رضا قادری جامعہ نعیمیہ لاہور نے شیعہ نیور سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی خارجی ٹولہ ہے جو اہلیبت کی دشمنی میں یزید کو نعوذوبااللہ صحابی کہہ رہے ہیں یزید ملعون کے کردار سے کائنات واقف ہے اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں بلکہ اس کا مقصد حصول اقتدار تھا منور حسن کا وہی فرقہ ہے جو قیام پاکستان کا ہی مخالف تھا جو قائد اعظم کو کافر اعظم کہتے تھے اور ستم ظریفی یہ ہے کہ آج یہی گروہ پاکستان کا مالک بنا بیٹھا ہے منور حسن کو اس سنگین توہیں پر توبہ اور معافی مانگنی چاہئے ہمیں آقا کریمۖ کا اسلام حسین سے ملا ہے منور حسن اور اس کے پیرو کار آج کے دور میں معصوم اور بے گناہ لوگوں کا قتل عام کرکے یہ ثبوت دے رہے ہیں کہ وہ یزید کے ہی پیروکار ہیںسید پیر ہارون علی گیلانی سجادہ نشین دربا حضرت میا ں میر لاہور نے منور حسن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں یزیدیت منور حسن جیسے لوگوں کے چہروں کے روپ میں کھل کر سامنے آ رہی ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button