پاکستان

جامعہ کراچی میں جہادی لٹریچر تقسیم کرنے والے گروہ کا سراغ مل گیا

ku karachiجامعہ کراچی میں جہادی لٹریچر تقسیم کرنے والے گروہ کا سراغ مل گیا۔ تفتیشی اداروں کا کہنا ہے کہا کہ 15 فراد پر مشتمل گروہ میں سے کوئی بھی جامعہ کراچی کا طالب علم نہیں، ان کا تعلق شہر کی دوسری جامعات سے ہے، انہیں ایک شخص دوسرے صوبے سے کمانڈ کر رہا ہے، مذکورہ افراد کے کوائف حاصل کرلیے گئے ہیں، بیشتر افراد کالعدم تنظیموں کے لیے کام کر رہے ہیں، گروہ کا کمانڈر اسلام آباد کا ایک ڈاکٹر ہے، ان میں کچھ لوگ حزب التحریر کے لیے بھی کام کر رہے ہیں، ان تمام افراد کا کوئی کرمنل ریکارڈ موجود نہیں۔ واضح رہے کہ کچھ دن قبل سی آئی ڈی نے جامعہ کراچی میں تقسیم کئے جانے والے جہادی لٹریچر اور اس کام میں ملوث افراد کے بارے میں بتایا تھا اور اس میں القائدہ کی ذیلی تنظیم اصحاب کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button